Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مراکش کے خلاف نفسیاتی جنگ

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے مراکش کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کرتے ہو‏ئے، مغربی صحارا کو خود مختار ملک قرار دینا شروع کردیا ہے۔۔

مراکش نے قطر سعودی عرب تنازعے میں غیر جانبدار رہنے اور دوحہ کے لیے غذائی اشیا بھیجنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سعودی عرب کے العربیہ چینل نے نفسیاتی جنگ شروع کرتے ہوئے مغربی صحارا کو ايک آزاد علاقہ قرار دیا ہے جس پر مراکش نے قبضہ کر رکھا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت نے سن انیس سو پچھتر میں مغربی صحاراکو مراکش کا حصہ تسلیم کیا تھا۔ ابوظہبی ٹیلی ویژن نے بھی اپنے ایک پروگرام میں مراکش کا ایک ایسا نقشہ دکھایا جس میں مغربی صحارا کا علاقہ شامل نہیں ہے۔ مغربی صحارا کا علاقہ مراکش کے مغرب میں واقع ہے اور اس کے اسی فی صد حصے پر مراکش کی علمداری ہے۔مراکش نے، قطر کے ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے تنازعے میں غیر جانبدار رہتے ہوئے دوحہ کے ساتھ تعلقات توڑنے سے گریز کیا ہے۔مراکش کے اخبارات و جرائد نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ موقف کو رباط سے باج وصول کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔