مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسجدالاقصی کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی نمازیوں کا محاصرہ کر لیا۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کے روز مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا جہاں پھر فلسطینی نمازیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اس موقع پر صیہونی فوجیوں نے فلسطینی روزے دار نمازیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی روزے دار نمازیوں کا دم گھٹنے لگا۔
صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کی انتظامیہ کے سربراہ اور دو فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
واضح رہے کہ مسجد الاقصی اور شہر بیت المقدس، یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنا ہوا ہے۔
انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین سو سے زائد فلسطینی شہید اور دو ہزار چار سو سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔