Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • شام: حمص کے مضافات میں شامی فوج کی مسلسل پیش قدمی

شامی فوج نے حمص کے مضافاتی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تدمر کے مشرق میں کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا اور وہ داعش دہشت گرد گروہ کے آخری ٹھکانے کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری اور تیل کے کنویں حفنہ اور ارک ڈیم اور اسی طرح شہر پالمیرا کی شمالی پہاڑیوں کے سلسلے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حمص کے مضافات میں داعش کے آخری گڑھ السخنہ اور بادیہ میں دہشت گردوں کے روپوش ہونے کے مقام کے قریب تک پہنچ گئی ہے۔

شامی فوج نے پالمیرا کے مشرق اور رقہ کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور سلمیہ کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں ایک ساتھ کارروائیاں انجام دیں۔

ادھر روسی ذرائ‏ع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج صوبے حماہ میں ایک فوجی اڈہ قائم کر رہی ہے جہاں تقریبا پانچ سو فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔

اس فوجی اڈے میں پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جن کا مشن کشیدگی سے عاری علاقوں میں فائر بندی کے سمجھوتے کی نگرانی کرنا ہو گا۔

 

ٹیگس