Jun ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے سات ہزار نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے

فلسطین الیوم کے مطابق نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کے مطابق ساڑھے تین ہزار مکانات، گیلو کے علاقے اور دو ہزار دو سو مکانات ہار حوما، نو سو بسعات زئیم اور پانچ سو مکانات رمات شلومو جبکہ سو مکانات راموت میں تعمیر کئے جائیں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی برادری نے فلسطینی علاقوں خاص طور سے غرب اردن اور بیت المقدس میں تعمیرات کے غیر قانونی ہونے پر بارہا تاکید کی ہے اور صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں تعمیرات کا کام بند کرے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی گذشتہ سال ایک قرارداد منظور کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیان تعمیر کئے جانے کا کام بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ٹیگس