یمن پر سعودی وحشیانہ بمباری 15 افراد شہید
Jul ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
یمنی ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق ک یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقہ یختل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہو گئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے علاقہ مطر پر بھی بمباری کی ہے۔
یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور سفاکیت کا سلسلہ گذشتہ دو سال سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید،زخمی اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔
ٹیگس