افغان چیف ایگزیکٹیو کو ملک میں بدامنی پر تشویش
Jul ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ملک کی سیکورٹی کی حالت پر تشویش ظاہر کی ہے۔
افغانستان کی قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹیو نے کابل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بدامنی افغانستان کے صدر اشرف غنی کی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلینج ہے کہ جسے ختم ہونا چاہئے۔
عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ جب تک افغانستان کے باہر دہشت گردوں کے اڈے موجود رہیں گے اس وقت تک اس ملک میں بدامنی اور عدم استحکام برقرار رہےگا۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے کسی خاص ملک کی جانب اشارہ کئے بغیر کہا کہ جو ملک بھی اپنے اہداف و مفادات کے حصول کے لئے دہشت گردی کو استعمال کرےگا اسے آخرکار نقصان اٹھانا پڑےگا۔