Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دیوبند مدارس کی شاخین قائم کی جائیں، عبداللہ عبداللہ

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے ملک میں عنقریب ہندوستان کے دیو بند مدرسے کی شاخین کھولے جانے کی خبر دی ہے۔

منگل کے روز کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مذہی مدارس افغان نوجوانوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس مشکل پر قابو پانے کے لیے افغانستان میں دیوبند مدارس کی شاخین کھولنا ضروری ہیں۔
 افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے مزید کہا کہ ملک بھر میں دیوبند مدارس کی شاخین قائم کی جائیں تاکہ افغانستان نوجوانوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان جانے کی ضرورت باقی نہ رہے۔
بعض افغان رہنما پاکستان کے دینی مدارس پر انتہا پسندی کی ترویج کا الزام عائد کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی مدارس کو سعودی عرب سے مالی امداد ملتی ہے اور یہ مدارس نوجوانوں کو افغانستان میں جنگ کے لیے اکساتے ہیں۔