خلیج فارس کے عرب ممالک باہمی اختلاف کے باوجود انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرکوبی پرمتفق ہیں
ہیومن رائٹ واچ نے خلیج فارس کے عرب ممالک میں آزادی بیان پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے باہمی اختلاف رکھنے والے ان ممالک میں آزادی بیان اور انسانی حقوق کو کچلنے اور سرکوبی کرنے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔
ہیومن رائٹ واچ کی مشرق وسطی کے امور کی ڈائریکٹر سارہ لیا وٹسن نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک سرکوبی کی نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور اس وقت اپنے شہریوں کو دوسرے ممالک پر تنقید یا تائید کی بنا پر جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک باہمی اختلاف کے باوجود اپنے ملکوں میں آزادی بیان کی پامالی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرکوبی پر متفق نظر آتے ہیں۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے حال ہی میں ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ قطر کی حمایت یا تائید کریں گے تو انہیں قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے پانچ جون دوہزار سترہ کو قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر لئے ہیں۔