صیہونی حکومت کی عرب ممالک ریل رابطے بڑھانے کی کوشش
صیہونی حکومت نے علاقے کے عرب ممالک تک زیادہ سے زیادہ دسترس حاصل کرنے کی غرض سے سعودی عرب تک ریلوے لائن کے پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیرانٹیلی جنس یسرائیل کٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت اردن اور غرب اردن کے درمیان موجود ریلوے لائن کے توسیعی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے اور یہ ریل نیٹ ورک اردن اور سعودی عرب سے عبور کر کے خلیج فارس تک پہنچ جائے گا۔
بیس مئی دو ہزار سترہ میں امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب اور مقبوضہ فلسطین کے دورے کے بعد سے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے اسرائیل کو خلیج فارس میں تجارت کی اجازت دے رکھی ہے۔
اسرائیل کی ایل آل ایئرلائن کو سعودی عرب کی ایئراسپیس سے استفادہ کرنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان علاقے کی استقامت دشمن پالیسیوں میں بڑھتی ہوئی یکجہتی اور علاقے میں دہشت گردوں کی حمایت کے لئے تعاون نے صیہونی حکومت اور آل سعود کی ماہیت کو پہلے سے زیادہ نمایاں کر دیا ہے۔