قطیف میں ایک اور سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک
Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
سعودی وزارت داخلہ نے قطیف میں ایک اور سیکورٹی اہلکار کے مارے جانے کی خبر دی ہے
الحدث ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قطیف کے المسورہ محلے میں فائرنگ میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے- فائرنگ کے اس واقعے میں چھے دیگر سعودی فوجی زخمی ہوئے ہیں- گذشتہ ہفتے بھی قطیف میں ہونے والی فائرنگ میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوئے تھے- قطیف سمیت سعودی عرب کا الشرقیہ علاقہ آل سعود کے فوجیوں کے حملوں کے سبب ، میدان جنگ بنا رہتا ہے- حالیہ مہینوں میں ان جھڑپوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے- سعودی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں سیاسی و سماجی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے-