شام کی صورتحال کا جائزہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i292598-شام_کی_صورتحال_کا_جائزہ
ایران اور روس نے شام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۵:۳۹ Asia/Tehran
  • شام کی صورتحال کا جائزہ

ایران اور روس نے شام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسلامی جمہوريہ ايران كی وزارت خارجہ ميں عرب اور شمالی افريقي امور كے ڈائریکٹرحسين جابری انصاری نے اپنے روسی ہم منصب ميخائيل بوگدانف سے ماسكو ميں ملاقات كی اور شام کی جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے كہ 4 مئی كو قازقستان كے دارالحكومت آستانہ ميں اسلامی جمہوريہ ايران، روس اور تركی كی باہمی مشاورت سے شام امن مذاكرات كے چوتھے دور ميں تينوں ممالک كے سنئير سفارتكاروں كے علاوہ اقوام متحدہ كے ايلچی برائے امور شام، اور امريكہ و اردن كے نگران وفود كی موجودگی ميں شام ميں امن زون كے قيام كے معاہدے پر دستخط كئے گئے جن ميں ادلب، شمالی حمص، مشرقی غوطہ اور جنوبی شام كو امن زون قرار ديا گيا.

اس معاہدے كے تحت يہ تينوں ممالک شام ميں ان چار امن زون كے قيام كے مقصد سے دہشتگرد گروہ داعش اور النصرہ فرنٹ سميت تمام دہشتگرد گروپوں كے خلاف جنگ كے ليے ضروری اور موثر اقدامات اٹھائيں گے.

ايران کے نائب وزير خارجہ نے ماسكو ميں روس كے وزير دفاع سے بھي ملاقات كريں گے جس ميں فريقين باہمي دلچسپي كے امور پر تبادل خيال كريں گے.

آستانہ مذاكرات كا آگلا دور اگست كے اختتام ميں منعقد ہوگا.