شام کی کامیابیوں میں ایران برابر کا شریک، شامی وزیرخارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i292682-شام_کی_کامیابیوں_میں_ایران_برابر_کا_شریک_شامی_وزیرخارجہ
شام کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں میں برابر کا شریک ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • شام کی کامیابیوں میں ایران برابر کا شریک، شامی وزیرخارجہ

شام کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں میں برابر کا شریک ہے

شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے بدھ کو دمشق میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں کہا کہ شام رہبرانقلاب اسلامی کی رہنمائیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے حمایتی موقف کی  کہ جو دہشت گردوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی کامیابی کا باعث بنا ہے، قدر کرتا ہے- شامی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی حمایت کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ کامیابیاں حاصل نہیں ہوسکتی تھیں - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےخصوصی مشیر حسین امیرعبداللہیان نے بھی اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف شامی فوج اور استقامتی محاذ کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی - اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا-