Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • بحرین سے فوجیوں کا انخلاء ، سید عمار حکیم کے دورہ سعودی عرب کی شرط

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ اسی شرط پر ریاض کا دورہ کریں گے جب بحرین سے سعودی فوجیں باہر نکل جائیں

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے ایک انٹرویو میں اپنے دورہ سعودی عرب کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے ذریعے مجھے یہ پیغام دیا گیا کہ اگر آپ کو دعوت دی جائے تو آپ سعودی حکام سے ملاقات کے لئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے جواب میں ، میں نے کہا کہ اگر وہ مجھے بحرین سے اپنے نکلنے اور یمن کی مظلوم قوم کا قتل عام بند کرنے کا تحفہ دیں تو میں ضرور ان کی دعوت قبول کروں گا- سعودی عرب اسٹڈیز ویب سائٹ نے سید عمار حکیم کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے یہ درخواست مسترد کردی اور اسی وجہ سے میرا سعودی عرب کا دورہ بھی انجام نہیں پائے گا - سعودی عرب کے انٹرنیشنل اخبارات، الشرق الاوسط، الحیات اور العرب نے بھی گذشتہ دنوں سید عمار حکیم کے جلد ہی سعودی عرب دورے کی خبر دی تھی -