Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں:پاکستانی صدر

پاکستان کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان کو نائن الیون حملوں جیسی یا اس سے پہلے کی بدتر صورتحال سے دوچار کردیا ہے جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:   پاکستان کے صدر آصف زرداری نے افغان طالبان پر ملک کے اندر دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے یا ان کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ پاکستان کا مشرقی پڑوسی ملک بھی، طالبان کی حکومت اور علاقائی امن و استحکام کے خلاف اس کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان کے صدر نے مزید کہا کہ ان کے ملک کو افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش ہے کیونکہ طالبان نے افغانستان کو نائن الیون حملوں جیسی یا اس سے پہلے کی بدتر صورتحال سے دوچار کردیا ہے ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

نئی دہلی اور کابل کے خلاف اپنے موقف کے بارے میں صدر زرداری نے دعوی کیا کہ بدقسمتی سے، کچھ پڑوسی ممالک دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر اس جرم میں ملوث ہو گئے ہیں، جبکہ بعض ممالک نہ صرف براہ راست ان کی مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور فوجی ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔ادھر طالبان حکام نے کئی بار اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں افغانستان کا کوئی کردار نہیں ہے طالبان نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سلامتی کے واقعات کے لیے الزام تراشی کے بجائے علاقائی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔

 

ٹیگس