Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ دارالحکومت دہلی میں اسکولوں کو ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکیاں

آج ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک مرتبہ پھر بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے-

سحرنیوز/ہندوستان   رپورٹس کے مطابق تقریباً نو اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں، جن کی تصدیق پولیس ذرائع نے کی ہے۔

اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس کی ٹیمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ اسکولوں میں پہنچ گئیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری طور پر احاطے کی مکمل تلاشی لی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ قومی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر سکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا۔تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو چوکس کردیا گیا ہے-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس