Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں بڑے پیمانے پر احتجاج

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے صدر کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پرسڈنی میں فلسطین کے حامی گروپوں کی جانب سے اسرائیل مخالف مظاہرے سے نمٹنے کے لئے ہزاروں پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:    سڈنی میں اسحاق ہرتزوگ کے دورے کے خلاف احتجاج ایسےعالم میں ہو رہا ہے کہ کئی ماہرین تعلیم اور اہم یہودی شخصیات نے اس دورہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

یہودی کونسل آف آسٹریلیا نے ایک خط میں جس پر ایک ہزار سے زائد ماہرین تعلیم اور آسٹریلوی یہودی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے دستخط کئے ہیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے اسرائیلی صدر کے آسٹریلیا کے دورے کی دعوت کو کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ادھر آسٹریلیا نے اسرائیلی صدر ہرتزوگ کے سڈنی دورے میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف مظاہرین کو خبردار کیا، جبکہ انسانی حقوق کے وکلاء اور کارکنان غزہ میں نسل کشی کے الزام میں اسرائیلی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنلآسٹریلیا نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے خاتمے کے لیے اکٹھے ہوں، اور ہرتزوگ پر جنگ کے جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کریں۔

 

ٹیگس