Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے امدادی مشن یوناما کی رپورٹ حقیقت کے قریب ہے : افغانستان کے ایک عہدیدار کا بیان

افغانستان کے ایک عہدیدار نے اقوام متحدہ کے امدادی مشن یوناما کی رپورٹ کو حقیقت کے قریب قرار دیا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت افغان شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   یوناما نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں، جو دوہزار پچیس کے آخری تین مہینوں پر مشتمل ہے، افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور آزادی بیان پر بھی توجہ دی ہے۔

اس بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخری تین ماہ کے دوران افغانستان کے شہروں پر پاکستانی حملوں میں ستر افغان شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ چار سو اٹہتر زخمی ہوئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

یوناما نے یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں پاکستانی فوج کے حملوں میں مرنے والے افغان شہریوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ہم تنازع کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سویلین افراد اور مراکز کو فوجی اہداف سے الگ کریں اور انہیں نشانہ بنانے سے گریز کریں۔طالبان حکام نے اقوام متحدہ کے امدادی مشن یوناما کی اس رپورٹ کو حقیقت کے قریب قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس