Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی عرب کی جارحیت، بیس افراد جاں بحق اور زخمی

یمن کے صوبہ صعدہ میں سعودی فوجیوں کے جنگی طیاروں کے نئے حملوں میں بیس عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو‏ئے ہیں

 فارس نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے جمعے کی صبح صوبہ صعدہ کے کچھ علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دس عام شہری جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے- سعودی جنگی طیاروں نے رازح میں برکان علاقے میں ہائی وے پر ایک گاڑی کو بھی سعودی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا- جس میں دو افراد جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے محضہ علاقے میں بھی ایک یمنی شہری کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والی امدادی ٹیم کو ملبے سے سات لاشیں ملیں جبکہ تین افراد زخمی تھے-