Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان، ضلع جانی خیل پر طالبان کا قبضہ

طالبان نے شدید جھڑپ کے بعد ضلع جانی خیل پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔

مقامی عہدیدار تاج محمد منگل نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پکتیا کے ضلع جانی خیل میں طالبان اور سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد طالبان نے ضلع پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔

25 جولائی کوہو نیوالی ایک جھڑپ کے دوران ضلع جانی خیل طالبان کے قبضے میں چلا گیا تھا تاہم صرف 2 دن بعد فورسز نے اس ضلع کا کنٹرول دوبارہ چھڑا لیا تھا مگراب اس ضلع پر دوبارہ طالبان قابض ہوگئے ہیں۔

صوبہ پکتیکا کے پولیس سربراہ کو رائیلی عابد یانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے صوبہ فراہ میں طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے گاڑیاں مکمل طور پرتباہ اور 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ علاوہ ازیں کابل کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور ایک زخمی ہو گئی۔

بگرام کے کمشنر عبدالشکر قدوسی نے بتایا کہ یہ خواتین فوجی اڈے کی حفاظتی چوکیوں پرمتعین تھیں اور امریکی اڈے کے قریب بازار سے چیزیں خرید رہی تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔ واقعے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔  دریں اثنا کابل میں پولیس کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس