Aug ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • بحرین کے یوم آزادی پر آمریت مخالف مظاہرے

بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے عوامی مظاہروں کو طاقت اور تشدد کے ذریعے کچل دیا ہے۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر جزیرہ سترہ میں مظاہرہ کرنے والوں  پر حملے کیے ہیں۔ ملک کے یوم آزادی پر مظاہرہ کرنے والے پرامن شہریوں پر بحرینی سیکورٹی اہلکاروں کے حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے کرباباد، العمامیر، اور نویدارات میں بھی پر امن مظاہرین پر آنسوگیس کے گولے پھینکے اور انہیں پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا ہے۔بحرین کے یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ ملک میں جمہوریت کے قیام اور خاندانی آمریت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے جس کے دوران سیکورٹی فورس کے تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔