دمشق میں عالمی تجارتی نمائش کا آغاز
Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
چھے سال کے وقفے کے بعد دمشق انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس میں دنیا کے تینتالیس ممالک شریک ہیں۔
فرانس پریس کے مطابق ایک شامی عہدیدار فارس الکرتلی نے بتایا ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد دمشق انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دمشق انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا آغاز ملک میں تعمیر نو کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔دمشق انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں ایران، روس، مصر، متحدہ عرب امارات، وینیزویلا، فرانس، بیلجیئم، اٹلی، ہالینڈ، یونان اور عراق سمیت تینتالیس ملکوں کی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش اور فروخت کے لیے پیش کی ہیں۔