صوبہ حمص میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری
Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
شامی فوج نے ملک کے مرکزی صوبے حمص میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عقیربات ٹاون کے قریب درجنوں داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج کے مختلف دستوں نے مشرقی حمص میں تل صوانہ، سلیمہ اور عقیربات ٹاؤن میں دہشت گردوں پر حملہ کیا ہے - اس کارروائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شامی فوج نے حمص کے نواحی علاقوں طلیعہ غربیہ اور طلیعہ شرقیہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے، اس دوران ہونے والی لڑائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے آثریا اور الکریم ہائی وے کے تیرہ کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے علاوہ اس علاقے کی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔