Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • مغربی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے، صدر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگرچہ شام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے لیکن اس نے مغربی ملکوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

شام کے صدر نے اتوار کو وزارت خارجہ کے عہدیداروں کے اجلاس میں تقریر کے دوران شام میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے دشمنوں کے مقاصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ شام پر تسلط کا مطلب مشرق وسطی پر تسلط ہے اور جو بھی مشرق وسطی پر مسلط ہوگا وہ بین الاقوامی میدان میں اثرانداز ہوگا۔
شام کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شام کی مدد اور رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی عنایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ شام کی بہت زیادہ اقتصادی سیاسی اور فوجی مدد کی ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ استقامت و پامردی کی قیمت گھٹنے ٹیک دینے سے کم ہے کہا کہ روس، ایران اور حزب اللہ نے شام کی استقامت و پائیداری میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور جنگ کے میدان میں شامی افواج کی پیشقدمی کو آسان بنایا ہے۔

ٹیگس