شام: امریکی فضائی حملے میں 42 شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i295150-شام_امریکی_فضائی_حملے_میں_42_شہری_جاں_بحق
شام میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 42 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۴:۲۴ Asia/Tehran
  • شام: امریکی فضائی حملے میں 42  شہری جاں بحق

شام میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 42 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ  الرقہ شہر میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے میں 42  شہری جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 19 بچے اور 12 خواتین بھی شامل ہیں ۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 14 اگست سے اب تک امریکی اتحادیوں کے حملوں میں 167  شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

شام کے سرکاری میڈیا نے بھی امریکی اتحادیوں کے حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ۔

دوسری جانب امریکی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رقہ اور اس کے قریبی علاقوں پر گزشتہ ہفتے 250 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔

امریکی اتحاد کے ترجمان ریان ڈیلن کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں رقہ کے بڑے حصے کو نشانہ بنایا گیا۔آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رقہ میں 167 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔