شہر تلعفر پر عراقی فوج کا کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i295712-شہر_تلعفر_پر_عراقی_فوج_کا_کنٹرول
عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شہر تلعفر پر اس کا کنٹرول ہوگیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • شہر تلعفر پر عراقی فوج کا کنٹرول

عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شہر تلعفر پر اس کا کنٹرول ہوگیا ہے

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بری فوج کے کمانڈر ریاض توفیق نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے شہر تلعفرکو آزاد کرانے کے آپریشن میں داعش کے مقابلے میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ آپریشن اس شہر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا- عراقی ذرائع نے سنیچر کی رات تلعفر کے اسٹریٹیجک علاقے عنقریب آزاد کرا لئے جانے کی خبر دی تھی- عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی داعش کے قبضے سے اس شہر کی آزادی کا اعلان کرنے کے لئے سنیچرکو تلعفر پہنچے تھے - عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے حکم سے صوبہ نینوا کے شہر تلعفر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی تھی -