Sep ۰۱, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملے

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، مشرقی حمص میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شام اردن سرحد پر واقع پانچ گزرگاہوں اور متعدد دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
شامی فوج نے صوبہ رقہ، دیر الزور، اور حما میں بھی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
دوسری جانب شامی فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوانوں نے صوبہ سویدا میں ایک کارروائی کے دوران چھے بموں کو پھٹنے سے پہلے ہی ناکارہ بنادیا ہے۔
تازہ ترین اطاعلات کے مطابق شامی فوج نے دیرالزور کے قریب، حمیمہ نامی علاقے کا مکمل محاصرہ کرلیا ہے اور وہاں موجود دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی ہے۔ حمیمہ کا علاقہ مشرقی شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ شہر حمص اور دیر الزور کے درمیان واقع ہے۔

ٹیگس