دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی
شامی فوج نے صوبہ ریف حماہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عقیربات علاقے کے قریب ایک اور گاؤں کو آزاد کرالیا ہے۔
شامی فوج اور استقامتی فورس کے جوانوں نے گذشتہ دو روز کے دوران صوبہ ریف حماہ میں اسٹریٹیجک شہر سلمیہ کے مشرقی مضافات میں ایک بڑے علاقے منجملہ عقیربات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے اور پیر کو عقیربات کے جنوب مغرب میں حمادہ العمر نامی علاقے پر بھی اپنا کنٹرول کرلیا ہے۔
اس درمیان دیرالزور میں شامی فوج اور استقامتی فورس کی کا رروائیاں بدستور جاری ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں دیرالزور کا آٹھ کلومیٹر کا علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
دوسری جانب دیرالزور کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں بھی کم سے کم ستر دہشت گردہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔