عراق میں 55 تکفیری دہشت گرد ہلاک
Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق کے شہر تلعفرکے العیاضيہ علاقہ میں عراقی فورسز نے 55 وہابی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر تلعفرکے علاقے العیاضيہ میں عراقی فورسز نے 55 وہابی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فورسز نے کل رات ایک آپریشن کے دوران 55 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے۔ عراقی فورسز کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 26 خود کش حملہ آوروں کے نام بھی شامل ہیں جو العیاضیہ کے شمال اور مغرب میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔
ٹیگس