Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • دیرالزور میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فرمان جاری

شام کے صدر نے دیرالزور میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فرمان جاری کردیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق بشاراسد کی جانب سے دیرالزور میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا حکم اس شہر کا تین برس سے جاری محاصرہ ٹوٹنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل دیرالزور کے محاصرے کی وجہ سے اس شہر میں پارلیمانی انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔
شام میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہرچار سال میں ایک بار ہوتا ہے۔
شام اور اس کے اتحادی فوجیوں نے پانچ ستمبر دوہزار سترہ کو شہر دیرالزور کا محاصرہ توڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد اس شہر کے ایئرپورٹ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔
شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نےانتخابات اور عوام کے عزم کو ہی ملک کے مستقبل میں فیصلہ کن کردار کا حامل قرار دیا ہے۔

ٹیگس