Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • شامی فوج کے کنوائے پر امریکی بمباری

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے ایک بار پھر شامی فوجی کنوائے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں پیر کی شام دیر الزور کے مشرق میں التیم نامی علاقے میں شام کے ایک فوجی کارواں پر حملہ کردیا۔

اس حملے میں شامی فوج کے متعدد اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔ امریکا کے اس جارحانہ ہوائی حملے میں شامی فوج کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ امریکی اتحاد کے جنگی طیارے اس سے پہلے بھی کئی بار شامی فوج پر بمباری کرچکے ہیں۔

ٹیگس