امریکی فوج پر حملہ متعدد ہلاک و زخمی
افغانستان میں طالبان نے امریکی فوج پر حملہ کیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بگرام میں طالبان نے امریکی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی پر حملہ کرکے متعدد امریکی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
افغان سیکیورٹی فورسز اور امریکی حکام نے طالبان حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے حملے میں کم سے کم 13 امریکی فوجی ہلاک اور 11 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں امریکی فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
کابل ویب سایٹ نے طالبان حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں امریکی فوج کی گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی فوج پر طالبان کا یہ دوسرا خودکش حملہ ہے۔