ریاض میں دہشتگردی کی سازش ناکام بنانے کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i297231-ریاض_میں_دہشتگردی_کی_سازش_ناکام_بنانے_کا_دعوی
سعودی عرب نے ریاض میں داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • ریاض میں دہشتگردی کی سازش ناکام بنانے کا دعوی

سعودی عرب نے ریاض میں داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس نے ایک سعودی عہدیدار  کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کو ریاض میں وزارت دفاع سے وابستہ دومراکز پرداعش کےحملے کی سازش کو ناکام اور کچھ افراد کو گرفتارکرلیاہے- اس رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نےاحمد یاسرالکلدی اور عمارعلی محمد نامی دو دہشتگردوں کو کہ جودہشتگردانہ کارروائیاں کرنا چاہتے تھے، ہدف تک پہنچنے سے پہلےگرفتار کرلیا ہے- دودیگر سعودی شہریوں کو بھی ان دونوں دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے- آل سعود کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت، سعودی نوجوان نسل میں انتہاپسند افکار کے فروغ، سعودی عرب کے شیعہ علاقوں میں بدامنی میں اضافے اور جنگ یمن نے سعودی عرب کو نہایت مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے-