داعش کا آخری ٹھکانہ بھی فوج کے محاصرے میں
Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
دیرالزور کے شمالی علاقے کے علاوہ اب کوئی بھی علاقہ داعش کے قبضے میں نہیں ہے اور دہشتگرد پوری طرح شامی فوج کےمحاصرے میں ہیں
ہمارے نمائندےکی رپورٹ کے مطابق میڈیا کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اب دیرالزور کے شمالی محلے ہی داعش کے قبضے میں باقی بچے ہیں اور شامی فوج جلد ہی تکفیری گروہ داعش کے خلاف مغربی دیرالزور سے آپریشن شروع کرے گی اور شامی فوج شمالی و جنوبی دیرالزورمیں جلد ہی مکمل کامیابی حاصل کرنےوالی ہے- شامی فوج اور استقامتی فورس نے مشرقی دیرالزور اور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں سے دہشتگردوں کا پوری طرح صفایا کردیا ہے- روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے دہشتگردوں کو پچاسی فیصد علاقوں سے باہر نکال دیا ہے اور عقیربات میں داعش دہشتگردوں کی رسد کے راستے بند کردیے ہیں-