نئی حکومت کے قیام کے بعد بنگلادیشی آرمی میں اہم تقرریاں اور تبادلے
بنگلادیش میں نئے وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی اس ملک کی آرمی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلادیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا ہے۔آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں پچپن انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس اور لیفٹیننٹ جنرل میر مشفق الرحمان کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے –
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
خیال رہے کہ بنگلادیش میں بارہ فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے دوسو نو نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے ستتر نشستیں حاصل کیں۔