شامی فوج حویجہ صقر کے علاقے میں داخل
شامی فوج مقبوضہ علاقوں کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے صوبہ حماہ کے حویجہ صقر علاقے میں داخل ہوگئی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج، دریائے فرات کو عبور کر کے حویجہ صقر کے علاقے میں داخل ہوگئی ہے۔
شامی فوج کو داعش کے خلاف اس کارروائی میں شلمیہ کے مضافات سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ملے ہیں۔
سلمیہ حماہ کے مشرق میں تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
شام کی مسلح افواج اور اس کے اتحادیوں نے دیرالزور ایئرپورٹ کے شمال میں الجفرہ دیہات کے اطراف میں بہت سے علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔
دیرالزور کے شمال مغربی مضافات میں بھی شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے عیاش دیہات کے جنوب مغرب میں واقع الحجیف اسٹریٹیجک پہاڑیوں کو اپنےکنٹرول میں لے لیا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دیرالزور کا فوجی ایئرپورٹ کھول دیا گیا ہے اور شامی فوجی اس ایئرپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے داعش کے اڈوں پر بمباری کر سکتی ہے۔