عراق میں داعش کا دل دہلا دینے والا منصوبہ، زائرین کے کھانے میں زہر ملانے کی سازش ہوئی ناکام
عراق کے اعلیٰ عدالتی کونسل نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا منصوبہ زائرین کی راہ میں ہاتھ سے بنے بم نصب کرنے اور زہریلے مواد کھانوں میں شامل کرنے پر مشتمل تھا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، عراق کی عدالتی حکام نے داعش سے منسلک ایک دہشت گرد نیٹ ورک کو پکڑ کر اس کے خطرناک منصوبے ناکام بنا کا اعلان کیا جو امام حسینؑ کی اربعین واک میں شریک زائرین کو بم دھماکوں اور زہریلے کھانوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے اعلیٰ عدالتی کونسل نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا منصوبہ زائرین کی راہ میں ہاتھ سے بنے بم نصب کرنے اور زہریلے مواد کھانوں میں شامل کرنے پر مشتمل تھا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ داعش نے اپنے ارکان کی بھرتی اور ذہنی کنٹرول کے لیے گمراہ کن کتابوں کا استعمال کیا، جس سے یہ افراد ذہنی طور پر متاثر ہوئے۔

علاوہ ازیں، کربلا میں جمعرات کو 22 دہشت گردوں کا ایک گروہ بھی گرفتار کیا گیا جو اربعین کے دوران آپریشن کرنے اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
عراق کی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بروقت کارروائی نے زائرین کی جان و مال کو خطرے سے بچا لیا ہے۔