سلامتی کونسل شام کے خلاف پروپیگنڈا بند کرے
Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ شام کے خلاف دروغگوئی اور جنگ کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا بند کیا جانا چاہیے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشار جعفری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بیان کی گئی باتوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے شام کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات کو کھلی میڈیا وار قرار دیا۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا کہ شام کی حکومت جنگ کے آغاز سے اب تک اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں کے ساتھ تعاون کرتی چلا آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شامی حکومت نے اپنی ساری توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سیاسی عمل پر مرکوز کر رکھی ہے۔