Sep ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • کربلا ظلم کی مزاحمت کا استعارہ

جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ کا کہنا ہےکہ نظام شیطانی کو مسمار کرنے کیلئے حسینی جذبے کی ضرورت ہے

جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نظام شیطان کو مسمار کرنے کیلئے حسینی جذبے کی ضرورت ہےحضرت امام حسینؑ کی شہادت رہتی دنیا تک انسانی قافلوں کو جراتوں کی حرارت فراہم کرتی رہے گی، امت مسلمہ کو عالم کفر سے مقابلہ کیلئے کربلا والوں کے راستے پر چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کربلا ظلم کی مزاحمت کا استعارہ ہے، مسلم حکمران حسینیت کا راستہ چھوڑ کر یزیدیت کے ہمنوا بن چکے ہیں۔

جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا کہ کشمیری، فلسطینی اورروہنگیا کےمظلوموں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے عالم اسلام کو کربلا بنانے کی سازش ہو رہی ہے، اصلاح احوال کیلئے خدا پرستی اور رسول پیوستگی ناگزیر ہے، حسینیت صداقت اور یزیدیت ذلالت کی علامت ہے۔

 

ٹیگس