Jan ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • وینزوئيلا کے خلاف امریکی جارحیت، ایران سمیت پوری دنیا نے مذمت کی

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے وینزوئیلا کے خلاف امریکہ کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی ہے

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وینزوئیلا پر امریکہ کا فوجی حملہ ، اقوام متحدہ کے منشور کے منافی اور بین الاقوامی قوانین بالخصوص دفعہ چار اور دو کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت ہے ۔

اسماعیل بقائي نے کہا کہ اس امریکی حملے کی اقوام متحدہ اور ان تمام حکومتوں کی جانب سے کھلی مذمت ہونا چاہئے جنھیں بین الاقوامی امن و سیکورٹی اور قانون کی حکمرانی کی فکر ہے۔

روس نے وینزویلا پر مبینہ امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔لبنان کی حزب اللہ تحریک نے ایک بیان میں وینزویلا کے خلاف امریکی جارحیت اور ملک میں اہم، شہری تنصیبات اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین اور بے کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یمن کی تحریک انصار اللہ نے ایک بیان میں وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکی بربریت اور جرائم کی سطح کا عکاس قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ اس امریکی جارحیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ برائی اور دہشت گردی کی جڑہے۔

ٹیگس