Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • شام کے صوبہ حمص دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شامی فوج نے شمال مغربی صوبے حماہ سے داعش دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں نے صوبہ حماہ کے تمام مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد اور سلمیہ سٹی میں قومی پرچم لہرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق سلمیہ سٹی کے علاوہ عکش، جابریہ، نشمی اور وضیحی نامی دیہی علاقے بھی پوری طرح سے شامی فوج کے کنٹرول میں آگئے۔
حماہ کی آزادی کی کارروائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلا ک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
درایں اثنا مشرقی حمص کے نواحی علاقوں میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
اٹھائیس ستمبر سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک دو سو کے قریب داعشی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

ٹیگس