شامی فوج کی مشرقی علاقے میں پیش قدمی
Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
شامی فوج نے دیر الزور میں اپنی پیشقدمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تیل سے مالا مال ایک اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق العمر آئل فیلڈ کا علاقہ، دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد شامی فوج کے کنٹرول میں آگیا۔
العمر آئل فیلڈ کا شمار شام کے ایک اہم اور بڑے آئل فیلڈ میں ہوتا ہے۔ شام کے بحران سے قبل یہاں سے یومیہ تیس ہزار بیرل تیل حاصل کیا جاتا تھا۔
شام کی فوج جمعہ کے روز المیادین کے اسٹرٹیجک علاقے ذیبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
اس سے قبل شامی فوج رقہ کو جنوب مغربی مضافات میں پانچ بڑے آئل فیلڈ منجملہ الحباری، الثورہ، صفیان، الصفیح اور الرصاصہ کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہے۔
ٹیگس