شامی حکومت کی کامیابی ایران کی مرہون منت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302040-شامی_حکومت_کی_کامیابی_ایران_کی_مرہون_منت
شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اگر ایران نہ ہوتا تو شامی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی تھی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • شامی حکومت کی کامیابی ایران کی مرہون منت

شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اگر ایران نہ ہوتا تو شامی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی تھی۔

شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے اپنے دورہ ایران میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اعلی رکن ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اورعراقی حکومت کی حمایت میں اٹھائے جانے والےاقدامات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد حاصل نہ ہوتی تو کامیابی بہت مشکل تھی۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ میرے دورہ ایران سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کی کاوشوں اور کوششوں کے نتیجے میں شام سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی زبوں حالی کی کیفیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا امریکی صدر کی مخاصمانہ پالیسی کی وجہ سے دنیا ان کے خلاف ایک پیج پرنظرآ رہی ہے۔

خطے میں استقامتی محاذ کی مسلسل کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا شام میں اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے پرعزم اقدامات کی وجہ سے آج ہم سب سرخرو ہیں۔