بحرینی حکومت پر دباؤ کا مطالبہ
انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانوی حکومت سے بحرینی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن سے العالم نے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کی انسانی حقوق کی تیرہ تنظیموں نے لندن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تین بے گناہ بحرینی شہریوں کی آزادی کے لئے بحرین کی آل خلیفہ حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔
انسانی حقوق کی ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت نے نزار الوداعی، ہاجر منصور حسن اور محمود مرزوق منصور کو بے بنیاد الزمات کے تحت نمائشی عدالت میں مقدمہ چلا کر تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
انسانی حقوق کی ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت نے ان تین بے گناہ بحرینی شہریوں کو ایسی حالت میں قید کی سزا سنائی ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور ان کے گھر والوں کے خلاف حکومت کے وحشیانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یاد رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوام نے اپنے بنیادی جمہوری حقوق کی بحالی کے لئے تحریک شروع کر رکھی ہے۔