Oct ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • میانمار کے مسلمانوں کو جان کا خطرہ

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کو فراموش نہ کیا جائے کیونکہ ان کی مشکل ابھی حل نہیں ہوئی ہے، میانمار میں ان کی جان کو ابھی بھی خطرہ ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ عالمی برادری میانمار کے مسلمانوں کا دفاع نہیں کرے گی اس لئے کہ انہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔ اورجہاں ان کے مفادات خطرے میں ہوں وہاں پہنچ جاتے ہیں اور جس جگہ کوئی فائدہ نہ ہو وہاں نہیں جاتے، چاہے وہاں پر دنیا کے مظلوم ترین لوگ کیوں موجود نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مشکل میں ان کا ہاتھ تھامیں۔ دنیا میں اسلامی ممالک کی تعداد بہت زیادہ ہے اگر مل کر کام کریں تو یقینا ہم ان کی  سیاسی اور اقتصادی دونوں طرح  کی مشکلات حل کر سکتے ہیں۔

ٹیگس