افغانستان کو غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
کابل میں وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں ایسے حالات پیدا کرے کہ ہمیں غیر ملکی فوجیوں کے قیام کی ضرورت ہی نہ رہے۔
عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے عوام غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں اس وقت تقریبا چودہ ہزار غیر ملکی فوجی موجود ہیں جن میں گیارہ ہزار امریکی فوجی ہیں۔
امریکہ نے سن دو ہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان پر لشکر کشی کی تھی تاہم افغانستان اب بھی بدستور بدامنی کا شکار ہے۔
افغانستان کے عوام امریکہ اور غیر ملکی فوجیوں کو اپنے ملک کی بدامنی اور عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔