یمن میں انسانی بحران پرتشویش کا اظہار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302903-یمن_میں_انسانی_بحران_پرتشویش_کا_اظہار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اتنا بڑا انسانی بحران دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۸ Asia/Tehran
  •  یمن میں انسانی بحران پرتشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اتنا بڑا انسانی بحران دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا ۔

نیویارک میں سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں یمن میں انسانی بحران پر تشویش ظاہر کی گئی، اس موقع پر کہا گیا کہ انسانی امداد نہ ملنے سے یمن میں لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران کہا گیا کہ سعودی فوجی اتحاد نے انسانی امداد کے لئے فضائی اور بحری راستے کھلے رکھے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ یمن کے تمام ائرپورٹس اور سی پورٹ فعال رکھے جائیں۔

یواین کے انڈر سکریٹری برائے امدادی امور مارک لوکاک نے کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے پر یمن میں بدترین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور متحدہ عرب جیسے کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ کر رکھا ہے-

سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمن کی بنیادی شہری تنصیبات بھی تباہ ہوچکی ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔