سعودی عرب کے تیل کے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی بندرگاہ پر حملوں کو نہ روکا تو سعودی عرب کے تیل کے جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جائےگا۔
اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی بندرگاہ پر حملوں کو نہ روکا تو سعودی عرب کے تیل کے جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اگر الحدیدہ پر حملے جاری رکھے تو سعودی عرب کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
واضح رہے کہ یمنی عوام کے قتل عام کی غرض سے اس غریب عرب ملک پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے بھی اپنے میزائل حملوں کا دائرہ وسیع کرنا شروع کردیا ہے۔