شام میں امریکی اتحاد کا ایک اور وحشیانہ حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i303110-شام_میں_امریکی_اتحاد_کا_ایک_اور_وحشیانہ_حملہ
شام میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عام شہریوں پر وحشیانہ بمباری کرکے کم سے کم دس افراد کو جاں بحق کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی اتحاد کا ایک اور وحشیانہ حملہ

شام میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عام شہریوں پر وحشیانہ بمباری کرکے کم سے کم دس افراد کو جاں بحق کردیا ہے۔

ارنا نے خبردی ہے کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیرالزور میں الدعیجی گاؤں میں ایک ریسکیوگاڑی پر حملہ کردیا جس میں سوار دس عام شہری اور ریسکیو اہلکارجاں بحق ہوگئے۔
پچھلے ماہ یکم اکتوبر کو بھی امریکا کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں ہی عام شہریوں پر حملہ کرکے بائیس افراد کو جاں بحق کردیا تھا۔
شام کی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بارہا خطوط ارسال کرکے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں کو بند کرائے۔
اس درمیان عراق اور شام میں داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے حملوں پر نظر رکھنے والے گروہ ایئر وارز نے کہا ہے کہ دوہزار چودہ سے اب تک عراق اور شام میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں تین ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔