افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 19 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i303153-افغانستان_میں_دہشتگردوں_کے_ٹھکانوں_پر_فضائی_حملے_19_ہلاک
افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں انیس شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۶:۴۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 19 ہلاک

افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں انیس شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق انسداد دہشتگردی آپریشن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران داعش اور طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فضائی حملوں میں صوبہ ننگرہار میں دو، کپیسا میں آٹھ، ہرات میں پانچ اور قندوز میں چار دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کا علاقائی رہنما بھی شامل ہے۔