لبنان کی رکنیت معطل کرنے کا سعودی مطالبہ مسترد
Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
عرب لیگ نے لبنان کی رکنیت معطل کرنے کے سعودی مطالبے کو مسترد کر دیا۔
بیروت سے شائع ہونے والے اخبار الدیار کے مطابق سعودی عرب نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے لبنان کی رکنت معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم تنظیم کے دیگر رکن ملکوں نے اس کی سختی کے ساتھ مخالفت کی ہے۔
اخبار کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کی درخواست کو عرب لیگ کی کونسل میں اٹھانے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔
مصری صدر کا کہنا تھا کہ شام کے بعد لبنان کی بے دخلی سے عرب لیگ مزید کمزور پڑ جائے گی۔
دوسری جانب عراق اور قطر نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے اخراج کی صورت میں وہ بھی عرب لیگ سے باہر نکل جائے گے جبکہ کویت نے بھی عرب لیگ میں لبنان کی رکنیت معطل کیے جانے کی مخالفت کی ہے۔